کمی کے باوجود گندم کی برآمدات کا سلسلہ جاری

Wheat

Wheat

اسلام آباد (جیوڈیسک) جہاں ایک طرف کمی کا شور مچا کر گندم درآمد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں پر جولائی کے دوران پچیس لاکھ ڈالر مالیت کی گندم بیرون ممالک بھی بھجوا دی گئی۔

حکومتی اداروں کی جانب سے گندم کی دستیابی کی صورتحال کو طلب کے مقابلے میں غیر تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے اور ایسے میں ملک سے گندم برآمد کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں جون کے مقابلے میں تیرہ گنا زائد گندم برآمد کی گئی جس کا حجم سات ہزار ٹن رہا۔