رضا ربانی سب کو قبول ہیں ن لیگ اپنا امیدوار بٹھا دے، منظور وٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ رضا ربانی سب کیلئے قابل قبول ہیں، مسلم لیگ ن اپنا صدارتی امیدوار ان کے حق میں بٹھا دے۔ لاہور سے جاری بیان میں میاں منظور وٹو نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے رضا ربانی سے بہتر کوئی صدارتی امیدوار نہیں۔

وہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قابل قبول امیدوار ہیں۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور دوسری جماعتیں قوم کے وسیع تر مفاد میں رضا ربانی کو متفقہ امیدوار قبول کر لیں۔