رضا ربانی نے مجوزہ منی بجٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد(جیوڈیسک)سینیٹر رضا ربانی نے نگران حکومت کی طرف سے مجوزہ منی بجٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ کہتے ہیں نگران حکومت کو آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کا اختیار نہیں۔ پارلیمنٹ ہاس میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت منی بل سے متعلق کوئی بھی آرڈیننس صرف قومی اسمبلی میں پیش ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے جبکہ نئی اسمبلی ابھی قائم نہیں ہوئی جب اسمبلی موجود ہی نہیں تو آرڈیننس کہاں پیش کیا جائے گا۔ رضا ربانی نے کہا کہ اس معاملے کو سینٹ اور پھر نئی قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔