چین سے کورونا کا 18 ٹن حفاظتی سامان اسلام آباد پہنچ گیا

China Safety Equipment

China Safety Equipment

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چین سے کورونا وائرس کے حفاظتی سامان کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا جس میں 15 ایکسرے مشین، 199وینٹی لیٹر اور 200 تھرمل گنز شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ آج پاکستان یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے جسے آنے والے دنوں میں مزید بڑھایاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چین سے چیند روز میں مزید سامان آئے گا۔