ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے اثاثے بحال ہونا بڑی کامیابی ہے، وزیر قانون

Forough Naseem

Forough Naseem

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے اثاثے بحال ہونا بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کی لاء ریفارمز اور ترامیم کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، ٹیتھیان کاپر کمپنی پر واضح کردیا ہے کہ موجودہ حکومت نہ کوئی پیسہ کھائے گی نہ کسی کو کھانے دے گی۔

فروغ نسیم نے کہا کہ کئی ممالک سے ریکوڈک پر مشاورت کی گئی ، ٹیتھیان کمپنی 4 جون تک برٹش ورجن آئی لینڈ میں اپیل کر سکتی ہے، پاکستان کا ہر فورم پر قانونی دفاع کریں گے۔