خطے میں جاری جنگ ہماری نہیں، ہم پر مسلط کی گئی، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری جنگ ہماری اپنی نہیں بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے، قیام امن کیلئے کھلے دل سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ھسپتال میں گلشن کالونی مدرسہ پر خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر ذرائع سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری جنگ ہماری اپنی نہیں بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

قیام امن کیلئے کھلے دل سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں قیام امن کیلئے صوبہ میں قیام امن ضروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبہ میں واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو دہشت گردی کا سلسلہ اسلام آباد سمیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔