خطے میں حالات جلد بہتر ہو جائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ

 Shaukat Ullah

Shaukat Ullah

پشاور (جیوڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے فیصلے کے مطابق امن مذاکرات جاری ہیں قومی امید ہے کہ جلد حالات بہتر ہو جائینگے۔

پولیو ڈے کے حوالے سے پروگرام سے خطاب میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہناتھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کے مطابق امن کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے مذکرات کا عمل ڈی ریل ضرور ہوا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جلد ہی خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔