ملتان ریجن میں تین دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

Multan Cng

Multan Cng

ملتان(جیوڈیسک) ملتان ریجن کے6 اضلاع میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشنز آج صبح 6 بجے سے تین دن کے لئے کھول دیئے گئے۔

ان 6 اضلاع میں خانیوال، وہاڑی ،لیہ ،ڈیرہ غازی خان ،مظفرگڑھ، اور ملتان کے 210 سے زائد سی این جی اسٹیشنز شامل ہیں سی این جی کھلتے ہی اسٹیشنز پر لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔