علاقائی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، حاجی مہتاب حسین

Haji Mehtab Hussain

Haji Mehtab Hussain

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی مہتاب حسین کو میڈیا کوارڈینیٹر اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع لاہوربننے پر گزشتہ روز چیئرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے وفد کے ہمراہ مبارکباد دی، ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماء مشتاق عامر،حاجی آصف علی رحمانی، اسحاق زرگر،سینئرصحافی ایم اے تبسم،غلام مصطفی بھٹی،شکیل بھٹی ودیگربھی موجودتھے ،اس موقع پروفدسے گفتگوکرتے ہوئے حاجی مہتاب حسین نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اوراس سلسلہ میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جائے گی،اوورسیزپاکستانیوںنے ملک کی ترقی میںہمیشہ قابل قدر کردار سرانجام دیاہے،او رآئندہ بھی اپنا یہ قومی فریضہ ادا کرتے رہیں گے،حاجی مہتاب حسین نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں جو کہ بیرون ممالک سے اپنی خون پسینے کی کمائی پاکستان بھیج کر ملک کی معیشت میں اہم کردار اداکررہے ہیں،اوورسیز پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

وہ ہماری سوہنی دھرتی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں،اسی طرح اوورسیز پاکستانی بھی پاکستانی عوام کی طرح عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں،حاجی مہتاب حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو فی الفور ضروری ساز و سامان کیلئے 24 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ، محکمہ صحت کیلئے مزید ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ، وائرس کی تشخیص کیلئے مزید 10 ہزار کٹس منگوائی جا رہی ہیں، ایک لاکھ لوگوں کیلئے ایک ہفتے کے اندر کورونا علاج کی سہولت گاہ قائم کی جا سکتی ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ عوام پریشان نہ ہوں صرف احتیاطی تدابیر کو مقدم رکھا جائے۔حاجی مہتاب حسین نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب حکومت بھی کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، انہوں نے کہا کہ کچھ مخصوص عناصر دنیا میں آنے والی اس آفت پر سیاست سے گریز کریں، ان حالات میں عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و یکجا رکھتے ہوئے ٹھیک سمت میں گامزن کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔