برطانیہ کے شہزادہ فلپ کی طبعیت اچانک خراب، ھسپتال داخل

Shahzada Felipe

Shahzada Felipe

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ فلپ کو سرجری کے لیے ھسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ بکنگھم پیلس ترجمان کے مطابق شہزادہ فلپ کو پیٹ میں پیچیدگیوں کی وجہ سے ھسپتال لایا گیا۔

وہ پہلے بھی ان عوارض کی وجہ سے ھسپتال میں داخل رہے ہیں۔ ڈاکٹرز شہزادہ فلپ کی سرجری کے بعد ان کے مرض کی نوعیت کا اندازہ لگا سکیں گے۔ 91 سالہ شہزادہ فلپ 2 ہفتے تک ھسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔