fbpx

اذان سے متعلق متنازع ٹوئٹ پر جاوید اختر کو تنقید کا سامنا

 Javed Akhtar

Javed Akhtar

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) جاوید اختر کے اس ٹوئٹ پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارت کے مقبول اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے حال ہی میں مسلمانوں کی اذان سے متعلق ایک متنازع ٹوئٹ کیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی اسکرپٹ رائٹر نے گزشتہ دنوں لاؤڈ اسپیکر میں اذان دینے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا۔

جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘بھارت میں تقریباً 50 سال تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینا حرام تھا، بعد ازاں یہ حلال ہو گیا اور اس قدر حلال ہوا کہ اس کی کوئی حد نہ رہی’۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘اذان دنیا ٹھیک ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے دوسروں کو پریشانی ہوتی ہے’۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر میں اذان کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ ان کے گھر کے آس پاس بہت مسجدیں ہیں اور وہ اذان سننا نہیں چاہتے لیکن انہیں سننی پڑتی ہیں۔