مذہب، برادری، لسانی بنیادوں پر ووٹ لینے پر 3 سال قید

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے براداری اور لسانی بنیادوں پر ووٹ مانگنے کو غیر قانونی قرار دے دیا جبکہ مذہب، فرقے اور برادری کے نام پر ووٹ مانگنے کی سزا تین سال مقرر کر دی

۔اسلام آباد زرائع مذہب، فرقے اور برادری کے نام پر ووٹ مانگنے، ووٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینے کی سزا 3 سال قید ہو گی ترجمان کے مطابق کسی دوسرے شخص کے نام پر ووٹ ڈالنے پر والے کو بھی 3 سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

کسی کو ووٹ سے روکنے پر بھی 3 سال قید کی سزا مقرر کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام پریذائیڈنگ افسران کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سزا دینے کے اختیارات دئیے ہیں۔ انتخابات کے روز پر پریذائیڈنگ افسر کی ہدایت پر پولیس بغیر وارنٹ کے کسی کو بھی گرفتار کر سکے گی۔