عمران خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک)لاہور الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف 5مختلف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر اپیلوں پر کارروائی مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔

عمران خان کے کاغذات کیخلاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ دوسری طرف الیکشن ٹربیونل نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار سیمل کامران کی اپیل مسترد کر دی۔ سیمل کامران نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔