مقدس مذہبی ایام کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جانے کیلئے بہترین انتظامات

کراچی : ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی عمران سلم نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مقدس مذہبی ایام کو عقیدت و احترام اور مکمل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ منائے جانے کیلئے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی عمران سلم نے شب برات کے حوالے سے قبرستان میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجو د تھے ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی عمران سلم نے کورنگی ٹائون میں واقع قبرستانوں کے دورے کے موقع پرافسران و عملہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شب برات سے قبل قبرستانوں میں صفائی ستھرائی ،جھاڑیوں کی کٹائی پینے کے پانی کے انتظام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اندرونی راستوں پر بھی دیکھ بھا ل کی جائے۔

روشنیوں کے اندرونی و بیرونی انتظامات کو فعال رکھا جائے تاکہ زائرین کو پریشانی و تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی عمران سلم نے مزیدکہا کہ شب برات تمام امت مسلمہ کے لئے نہایت مقدس اور احترام کی حامل ہیں اور جو بھی اس رات کو اللہ کے حضور کی عبادت کرے گاتو اللہ تعالیٰ اس کے ہر نیک مقصد کو پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ اس رات کو اللہ کے حضور دعا و عہد کریں کہ ہمارے ذمہ جو دینی اور دنیاوی فرائض ذمہ داریاں ہیں ان کو نیک نیتی سے انجام دینے کی توفیق عطا کرے۔

Graveyard Visit

Graveyard Visit