ہم ثقافتی اقدار کی پاسداری کے لئے جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ایردوان

Tayyip Erdoan

Tayyip Erdoan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی فنّی و ثقافتی اقدار کے حفاظت کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول سلیمانیہ دارالضیا فہ میں منعقدہ دوسری یدی تیپے تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم عام طور اپنی فنّی و ثقافتی اقدار کی پاسداری کرنے اور انہیں آئندہ نسلوں کو منتقل کرنے کے زیرِ مقصد کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنی فنّی و ثقافتی میراث کو آئندہ نسل کے تمام افراد تک پہنچانے کے لئے ایسی تمام کوششوں کا دوام ضروری ہے۔

ہم اپنے تہذیبی، فنّی اور ثقافتی میراث کی حفاظت کے لئے اور انہیں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لئے اپنے فرائض کو پورا کرتے رہیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں، فن و ثقافت کے نام پر ہر طرح کی بے راہروی اور بد اخلاقی کو معمول بنانے کے لئے کی جانے والی خفیہ کوششوں کے مقابل اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لانا چاہیے۔