رینٹل پاور کیس،راجہ پرویز کی طبعیت خراب، نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

Raja Pervez

Raja Pervez

اسلام آباد(جیوڈیسک) رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف خرابی طبیعت کے باعث قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش نہیں ہو سکے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنی عدم پیشی سے متعلق عذر تحریری طور پر بھجوا دیا ہے۔

جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے آج نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہو سکیں گے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو عدالت عظمی کی ہدایات کی روشنی میں سابق وزیراعظم سے کرائے کے بجلی گھروں میں بائیس ارب روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف سمیت مقدمے میں ملوث افراد کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی کے احکامات جاری کیے تھے۔