کراچی پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں،70 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی(جیوڈیسک)کراچی پولیس کی چھاپہ مار کاروائیوں میں70 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس نے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زون میں انسداد جرائم کے ضمن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں25 چھاپہ مار کاروائیوں میں 70 ملزمان کو گرفتار کر کے 28 کی تعداد میں مختلف نوعیت کے ہتھیار وغیرہ برآمد کر لیے ہیں۔

کراچی پولیس نے26 ملزمان کو اسلحہ ایکٹ جبکہ متفرق ایکٹس کے تحت 44 ملزمان کو گرفتار کیا۔