ریشم نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

Resham

Resham

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ڈرامہ اور فلم اداکارہ ریشم نے اپنی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کر دی۔

پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ریشم اب ڈراموں میں بھی فن کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں آئے دن اُن کی شادی کے حوالے سے افواہیں زیر گردش رہتی ہیں۔

ریشم کی شادی سے متعلق ایک بار پھر ان خبروں نے زور پکڑ لیا ہے اور اس بار یہ کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ اگلے سال یعنی 2020ء میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی کرنے جا رہی ہیں، اس حوالے سے ڈان نیوز اور پرو پاکستانی نامی ویب سائٹ نے شادی کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب ریشم شادی کی خبروں پر خاموش نہ رہیں انہوں نے انٹرٹینمنٹ نامی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے شادی کی تردید کی ہے۔