انقلاب والے قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ، مارشل لا جب بھی آیا تباہی لایا، وزیراعظم

Mohammad Nawaz Sharif

Mohammad Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو تاریکی کی جانب دھکیلنے والے ناکام ہوں گے ، ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

ویژن 2025 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مارشل لا جب بھی آیا تباہی ساتھ لایا، ماضی میں بجلی کی قلت پوری کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔ خیبر پختونخوا حکومت بتائے کہ ترقی کے میدان میں کتنا آگے نکل گئی ہے۔

پاکستان کی ترقی کی بات کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔انھون نے کہا کہ احتجاج کی باتیں کرنے والے پاکستان کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں اگر ہماری کسی پالیسی میں گڑبڑ ہے تو ہمیں بتاؤ۔ عمران خان بلائیں گے تو دوبارہ ان کے گھر جاؤں گا۔

جمہوریت کا تسلسل برقرار رہا تو کوئی فکر کی بات نہیں۔ ملک کو دہشتگردی کی جنگ میں دھکیلنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ احتجاج کرنے والے بتائیں کہ وہ کون سا ایجنڈا لے کر آئے۔ جمہوری سوچ رکھنے والا ملک میں امن اور ترقی چاہتا ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 100 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا۔لانگ مارچ ترقیاتی کاموں کو سبوتاژ کرتا ہے،عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، فسادی کہاں سے اپنا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ پندرہ سال کی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنا درست نہیں، انقلاب لانے والے قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔