دھاندلی شکایات : الیکشن کمیشن کا انگوٹھے کے نشانات چیک کرنے پر غور

Fraud complaints

Fraud complaints

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر پر لگے انگوٹھے کے نشانات چیک کرنے پر غور شروع کر دیا، مشاورت کیلئے چیئرمین نادرا کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے مبینہ دھاندلی والے حلقوں میں بیلٹ پیپر پر لگے انگوٹھے کے نشانات چیک کرنے کیلئے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

جبکہ مشاورت کیلئے چیئرمین نادرا کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو مبینہ دھاندلی کے حوالے سے مختلف حلقوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اجلاس ہوا۔

جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ انتخابات کے دوران ووٹرز کا جو انگوٹھا لگا ہے اس کی تصدیق کی جائے اور انگوٹھے کے ذریعے جعلی ووٹ کی شناخت کی جائے۔ اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔