دھاندلی کی لامحدود شکایات پر قومی کمیشن تشکیل دیا جائے، سینیٹر کامل علی آغا

Kamil-Agha

Kamil-Agha

لاہور(جیوڈیسک)لاہورپاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے مطالبہ کیاہے کہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی کی لامحدود شکایات پر قومی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ دن کی روشنی میں انتخاب جیتنے والے رات کے اندھیرے میں ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے تحفظات کے بعد الیکشن کی شفافیت سوالیہ ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن اورنگران حکومت کے بزرگ شفاف الیکشن کے انعقاد کی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔سائنسی انداز میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لئے سائنسی انداز میں ہی تحقیقات کی ضرورت ہے جس کے لئے قومی کمیشن تشکیل دیا جانا ضروری ہے۔