دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم پر اعتماد نہیں کر سکتے،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پر اعتماد نہیں کر سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ دھرنا ختم کیا تو دبائو میں کمی آئے گی ، حکومت دھاندلی کی شفاف تحقیقات بھی نہیں کرے گی ، انھوں نے کہا کہ شریف برادران کا لوگوں کو خریدنے اور ڈرانے کا ماضی میں ریکارڈ ہے۔