حق پرست قیادت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں.رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد افضل

کراچی : سینیٹر نسرین جلیل صاحبہ رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد افضل ( خالد عمر) کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد افضل کے ترقیاتی فنڈز سے نئے تعمیر ہونے والے ایلمینٹری کالج آف ایجوکیشن فار وویمن ، کورنگی فٹبال گرائونڈ کا سنگ بنیاد اور گرلز کالج کورنگی نمبر4 میں نئے تعمیر ہونے والی بلڈنگ جس میں پوسٹ گریجویٹ کی کلاسز ہونگی اس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرسینیٹر نسرین جلیل صاحبہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیںاور آج دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی بہتر تعلیم تھی تعلیم کے ذریعے ہی قومیں ترقی پاتی ہیں تعلیم کو عام کر کے ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے امیر وغریب کے لئے یکساں تعلیمی معیار کے ذریعے ہی تعلیمی نظام میں اصلاحات لاکر نہ صرف تعلیمی معیار بلکہ درسگاہوں کو اعلیٰ معیاری درسگاہ بنا یاجائے گا۔

تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منز لوں کو عبور کر سکتی ہیں موجودہ دور کا تقا ضا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا جائے انہوں نے مزید کہا قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکر وفلسفہ کی روشنی میں حق پرست نمائندے عوامی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں اور ان کیہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کرتی رہے گی انہوں نے مزید کیا کہ قائد تحریک الطاف حسین باھی کے قل کے مطابق تعلیم سب کے لئے اور آنے والی نسلوں کو تعلیمکے زیور سے آراستی کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ہم سب کو ملکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا رکن صوبائی اسمبلی شیخ
محمد افضل ( خالد عمر ) نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم کا حصول ہمارے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ جو قوم تعلیم میں آگے نہیں بڑھ سکی وہ ترقی اور خوشحالی کے میدان میں بھی شریک پیش رفت حاصل نہیں کرسکی یہی وجہ ہے۔

حق پرست قیادت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس معاشرے میں تعلیم کی بہت ضرورت ہے جتنی تعلیم عام ہوگی اس معاشرے پر اچھے اچرات مر تب ہونگے اس کالج کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کا اسپو رٹس گرائو نڈ تعمیر کیا جارہا ہے جس میں انڈور گیم بھی ہونگے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھی فرو غ ملے گا۔

Sheikh Mohammad Afzal

Sheikh Mohammad Afzal