حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول اور نشاط ضیاء قادری کا مسیحی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کا دورہ

کراچی : حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول اور نشاط ضیاء قادری نے سانحہ جوزف کالونی لاہور کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی عوام پر بربریت تخت لاہور کی ناکامی اور نااہلی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ جوزف کالونی لاہور میں حکومت پنجاب کی ناکامی اور نااہلی نے پاکستانی عوام کا سرشرم سے جھکا دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم مسیحی عوام کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور جب تک قائد تحریک محترم الطاف حسین ایک سپاہی بھی دھرتی پر موجود ہے اپنے مسیحی عوام پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول اور نشاط محمد ضیاء قادری نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر مسیحی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہ فیصل ٹائون میں قائم مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں کا دورہ کرکے مسیحی رہنمائوں اور عوام سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران و کارکنان بھی موجود تھے حق پرست اراکین اسمبلی ،ایم کیو ایم کے ذمہ دران اور کارکنان نے مسیحی مذہبی رہنمائوں اور عوام سے ملاقات کی اور اُن سے سانحہ جوزف کالونی لاہور کے واقعہ پر قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے افسوس اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا۔

ایم کیو ایم اپنے مسیحی بھائیوں کو تنہا ء نہیں چھوڑے گی پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسیحی عوام کو ہونے والی بربریت کو ہر سطح پر اٹھا یا جائے گا حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول اور نشاط ضیاء قادری نے صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسیحی عوام کے ساتھ ہونے والی المناک سانحہ کا تحقیقات کراکر ذمہ دران کو قرار واقعی سزا دی جائے اس موقع پر حق پرست اراکین
اسمبلی اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران سے گفتگو کرتے ہوئے مسیحی مذہبی رہنمائوں اور عوام نے کہاکہ شان رسالت پر گستاخی کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

مسیحی عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اظہار یکجہتی پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے شکر گزار ہیں حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول اور نشاط ضیاء قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسیحی عوام اور مسیحی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور سانحہ بادامی باغ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور متاثرین کی فوری بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri