ریو ڈی جنریو کارنیوال میں دنیا کا بہترین سامبا ڈانس جاری

Samba Dance Brazil

Samba Dance Brazil

برازیل (جیوڈیسک) ریو ڈی جنریو برازیل میں ریو ڈی جنریو کارنیوال میں دنیا کا بہترین سامبا ڈانس جاری ہے ، جسے دیکھنے ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ بھی آئے ، برازیل میں ریو ڈی جنریو کارنیوال کے تیسرے روز70 ہزار افراد شریک ہوئے ، بیلفورڈ روکسو سامبا اسکول نے 50 سالہ پرانی جنوبی کوریا کی تاریخ کو موضوع بنایا۔

کارنیوال میں شریک ڈانسرز کے علاوہ دیکھنے والے بھی مختلف رنگوں کے ملبوسات پہنے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے تھے ، اس موقع پر ریمپ کے قریب موجود ہالی وڈ اسٹار ول سمتھ نے سامبا پرفارمنس پر تالیاں بجاکر داد دی اور لوگوں سے ملاقات بھی کی۔