دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

River Kabul

River Kabul

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پرپانی کا بہاو34 ہزار 850 کیوسک ہے۔ یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

نوشہرہ میں پانی کا بہاو 45 ہزار 100 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔جبکہ دریائے پنج کوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاو 11 ہزار 595 کیوسک ہے۔ یہاں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق صوبے کے دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔