لاہور: شہریوں نے ڈاکو کی دھلائی کر دی، پولیس کے حوالے

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے اقبال ٹان میں واردات کے بعد بھاگتے ہوئے ایک ڈاکو پکڑا گیا، شہریوں نے خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ بدر بلاک اقبال ٹان کے ایک گھر میں تین ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اہلخانہ نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔

گھر والوں نے اس کی خوب درگت بنائی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوران تفتیش ملزم وقاص نے واردات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ لوٹا گیا سونا اور نقدی اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کے پاس ہے۔ پولیس نے ڈاکو کا موبائل اور موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔