گگو منڈی میں 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

Ggu market

Ggu market

گگو منڈی (جیوڈیسک) گگو منڈی میں اوباش نوجوانوں کی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ نواحی گاں 377 ای بی کا رہائشی محنت کش رشید مسیح گزشتہ روز مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا۔

گھر میں اس کی چودہ سالہ بیٹی اکیلی تھی کہ مبینہ طور پر ملزم زبیر جٹ اور مرتضی شام چھ بجے کے قریب اس کے گھر آئے اور کہا کہ تمہارے والد کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ فورا ہمارے ساتھ چلو اور موٹرسائیکل پر بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

رشید گھر آیا تو بیٹی موجود نہ تھی اسے تلاش کرنے کیلئے اہل خانہ ادھر ادھر دوڑے تو لڑکی چک نمبر 367 /E.B میں ایک نجی ہسپتال کے کمرہ میں برہنہ حالت میں پڑی تھی اور مذکورہ ملزمان ورثا کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔