دریائے راوی میں پھینکی جانیوالی ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش ابھی تک نہیں ملی

River Ravi

River Ravi

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سنگدل باپ کے ہاتھوں دریائے راوی میں گرائی جانے والی ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی۔پولیس کے مطابق ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے غوطہ خور لاش کی تلاش میں مصروف ہیں لیکن انہیں ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔

ڈیڑھ سالہ زینب کو اس کے باپ رکشہ ڈرائیور عمر نے بیٹا نہ ہونے پر دریا ئے راوی میں پھینک دیا تھا، پولیس نے بچی کی والدہ سمیرا کی درخواست پرعمر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر رکھا ہے۔