ڈاکو محمد عمران سے موٹر سائیکل، نصراللہ اور نذیر سے 50 ہزار روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار

مصطفی آباد/للیانی: تین نامعلوم نقاب پوش ڈاکو محمد عمران سے موٹر سائیکل، نصراللہ اور نذیرسے 50 ہزار روپت نقدی ودیگر قیمتی سامان چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق وڈانہ کے قریب تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر محمد عمران سے موٹر سائیکل نمبریLEX3621نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

مصطفی آباد سرہالی روڈ کے قریب تین نا معلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر وڈانہ کے رہائشی نصراللہ اور نذیر سے 50ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ لکھنیکے روڈ پر احسان اللہ جٹ کے گھر میں داخل ہونے والے 15 نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات، نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ نائس بیکری میں داخل ہونے والے ڈاکو ایل سی ڈی، ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گے۔