روٹری کلب سیکرٹری شہزاد اشرف مہاندرہ، سینئر بینکار ممتاز بیگ، ضیغم علی و دیگر کا کورونا آگاہی مہم شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو

Group Photo

Group Photo

رحیم یار خاں : روٹری کلب روہی کورونا آگاہی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں شہزاد اشرف مہاندرہ، ضیغم علی احمد نے کہا کہ کورونا ایک عالمی وبا ء، آفت اور لا علاج وائرس مگر محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس سے بچاؤ اور علامات کے تحت ہسپتال میں علاج ممکن ہے یہ انسانی ہلاکتوں کے بعد معیشت کہ بھی برباد کرسکتا ہے، وائرس کی روک تھام کیلئے چین اور سندھ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

چند دن حفاظتی احکامات پر عمل، رش والی جگہوں پر جانے سے گریز اور گھر رہنا ہسپتال میں رہنے سے بہتر ہے،اس موقع پر سینئر بینکار ممتاز بیگ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ایک ذریعہ کرنسی نوٹ بھی ہیں لہذا اس کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے نوٹ گنتے وقت انگلیاں اور نوٹ زبان کو ٹچ نہ کریں، خود علاجی کی بجائے ڈاکٹر سے رجوع کرنا زیادہ بہتر ہے، اس موقع پرجان محمد وارثی،خواجہ ارشاد احمد،شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ،محسن حفیظ، ممتاز بیگ،علی کامران،خرم حفیظ،ایم جی ربانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،ضیغم علی و دیگرموجود تھے۔