حکمرانوں نے 2 ماہ کے اندر مہنگائی کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا’ ق لیگ پنجاب

لاہور : ق لیگ پنجاب نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو غیر ضروری اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ مسلم لیگ ہائوس میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ناصر محمود گل نے کی انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں بڑھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے 2 ماہ کے اندر اندرمہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اسی طرح بڑھتی رہی تو عوام کفن دفن کے اخراجات کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔ اجلاس میں یوتھ ونگ، ایم ایس ایف کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔