حکمرانوں کی بد اعمالیو ں کی سزا بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں آج پوری قوم بھگت رہی ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے کہا کہ حکمرانوں کی بد اعمالیوں کی سزا ملک گیر سطح پر ہو نے والی بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کی صورت میں آج پوری قوم بھگت رہی ہے ،اور اس وقت ملک میں ہر طرف افراتفری ،بے روز گاری اور لاقانو نیت کا دور دورہ ہے۔

سرکاری سرپرستی میں بے روز گار نوجوانوں کو جرائم پیشہ بنایا جارہا ہے اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ کوئٹہ ،کراچی اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات وطن عزیز کو تقسیم کر نے کی سازش کا حصہ ہیں ،اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا ،تو اس کے منفی نتائج بر آمد ہوں گے۔

جس کی ذمہ داری موجودہ امریکہ نواز حکمرانوں پر عائد ہو گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری جیسے جانبدار صدر مملکت کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں۔