گزشتہ روز ہو نے وا لی اے پی سی کی کوئی حیثیت نہیں محض ایک ٹوپی ڈرامہ تھی ،مسرت شاہین

تحریک مساوات پاکستان کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میںہو نے وا لی اے پی سی کی کوئی حیثیت نہیں محض ایک ٹوپی ڈرامہ تھی مولانا فضل الرحمن کا صرف نگران وزیر اعظم بننے کے لیے ایک دکھا وا تھا اندر سے مولانا طالبان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ سے الیکشن میں حصہ ضرور لونگی اور اس سلسلہ میں مجھے دھمکیاں بھی ملنا شروع ہو گئی ہیں مگر میں اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہوں اس کے لیے بے شک میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے اور جس طرح میں نے فلمی دنیا میں کامیابیاں حاصل کی تھی اسی طرح سیاست کے میدان میں بھی سپرہٹ کامیابیاں سمیٹوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی موجو دہ حکومت اگلے دو ہفتوں میں ختم ہو رہی ھے ہمارا مطا لبہ ہے کہ طا لبان سے مذاکرات کا منیڈیٹ نو منتخب حکومت کو دیا جا ئے جو د ہشت گردی کے اس سنگین مسئلے پر اے پی سی بلا ئے جس میں چھوٹی بڑی سیا سی جماعتوں کو بلا یا جا ئے اور تمام سٹیک ہو لڈرز کو اعتماد میں لیکر فیصلے کیے۔