6 مارچ کے مظفرآباد کے جلسہ میں آزاد کشمیر بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان بھرپور شرکت کر کے موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے اپنی نفرت کا ثبوت دیں گے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)6 مار چ کے مظفر آباد کے جلسہ میں آزاد کشمیر بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان بھرپور شرکت کر کے موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے اپنی نفرت کا ثبوت دیں گے وزیر اعظم نے جیالوں کی عزت نفس کا جنازہ نکال دیا ہے آزادکشمیر کے اندر کرپٹ حکمرانوں کا جانا ٹھر گیا ہے ان خیالت کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری خادم حسین آف دھریا نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکو مت عوامی اور جیالوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

وزیراعظم اور اس کی کا بینہ کے چند وزراء کر پشن اور لوٹ مار میں ملوث ہیں کرپشن اور لوٹ مار سے پیپلز پارٹی کی حکومت اور جماعت دونوں بدنام ہو رہی ہیں 6 مارچ کو مظفر آباد کے اندر ہونے والا پیپلز پارٹی کے جیالو ں کا جلسہ مو جودہ کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

آزاد کشمیر بھر اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین 6مارچ کو مظفر آباد جلسے میں بھرپور شرکت کر کے موجودہ وزیر اعظم اور اس کے کرپٹ وزرا ء کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر ینگے۔