روس سے در آمد کی جانیوالی 33 ہزار ٹن گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

Wheat

Wheat

کراچی (جیوڈیسک) روس سے در آمد کی جانے والی 33 ہزار ٹن گندم کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔ پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن سندھ زون کے چیئر مین انصار جاوید کے مطابق پانچ فلورملز نے گندم کی طلب و رسد کے فرق پر قابو پانے کیلئے روس سے 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے 33 ہزار ٹن گندم کی پہلی کھیپ کراچی بندر گاہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ باقی گندم مختلف مراحل میں اکتوبر تک آجائے گی۔

انصار جاوید کا کہنا ہے کہ سودے کے وقت گندم کی قیمت 287 ڈالر فی ٹن تھی جو کہ بعد میں کم ہو کر 275 ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں مقامی گندم کی قیمت 3 ہزار 5 سو ستر روپے سے بڑھ کر سو کلو کی بوری 3 ہزار 6 سو روپے ہو چکی ہے۔ حکومت سندھ نے 100 کلو گندم کی قیمت 3 ہزار 4 سو 50 روپے مقرر کی ہے۔ انکا کہنا تھاکہ درآمد شدہ گندم کی کم قیمت اس امید پر رکھی گئی تھی کہ حکومت درآمد پر عائد 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کرے۔