روسی فوج نے کریمیا میں آخری فوجی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا

Russian Army

Russian Army

کریمیا (جیوڈیسک) روسی فوج نے کریمیا میں آخری فوجی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا، روسی فوج نے گاڑیاں فوجی اڈے کے دروازے سے ٹکرادیں، فوجیوں نے اڈے پر توڑپھوڑ کی اور یوکرینی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

کریمیا کے بعد یوکرین کے دوسرے شہروں ڈونیٹسک اور اوڈیسا میں بھی لوگ روس سے الحاق کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اور ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے رہے۔ ادھر دارالحکومت کیف اور خرکیف میں یوکرینی حکومت کے حامیوں نے ریلیاں نکالیں۔