رویز مشرف کا آرٹیکل 6 کے تحت احتساب ہوگا : رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ نواز کے رہنما سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا آرٹیکل 6کے تحت احتساب ہوگا ، پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر زیادہ نہیں بول رہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مکافات عمل کا شکار ہوئی ہے۔

اس لئے آج اس سے کوئی ووٹ بھی نہیں مانگ رہا۔ میاں محمد شہباز شریف کو آج وزیراعلی کے انتخاب میں 304 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ ن لیگ کے 9ارکان کا الیکشن کمشن سے ابھی نوٹفیکیشن نہیں ہوسکا۔