ریوڈی جنیرو : طوفانی موسم سے جھیل میں 65 ہزارمیٹرک ٹن سے مچھلیاں ہلاک

Dead fish

Dead fish

ریوڈی جنیرو(جیوڈیسک)ریوڈی جنیرو کی جھیل میں طوفانی موسم کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔جھیل میں خراب موسم سے آکسیجن کم ہو گئی تھی جس کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آ گئیں۔

سٹی ورکروں نے 65 ہزار میٹرک ٹن مردہ مچھلیاں جھیل سے نکال لی ہیں اور مزید ایک سو سٹی ورکروں کو جھیل سے مچھلیاں نکالنے کے کام پر لگا دیا گیا ہے،حیاتیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پرندوں اور آبی حیات کو بچانے کے لئے جھیل کی صفائی ضروری ہے۔