ایس پی سٹی کی معطلی چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس آج بلوچستان ہائی کورٹ طلب

Balochistan High Court

Balochistan High Court

کوئٹہ (جیوڈیسک) ایس پی سٹی کوئٹہ کو معطل کئے جانے کے خلاف پولیس کے اعلی افسروں نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ایس پی کو معطل کئے جانے کا نوٹس لے لیا ہے اور اعلی حکام کو آج طلب کر لیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے اہلکاروں نے صوبائی وزیر نواب ثنا اللہ زہری کے ذاتی محافظوں کو بلوچستان اسمبلی کے اندر جانے سے روکا تھا۔

جس پر وزیر اعلی عبدالمالک بلوچ نے ایس پی سٹی سمیع اللہ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ایس پی سٹی کی معطلی کے خلاف سی سی پی او کوئٹہ، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کام کرنے سے انکار کر دیا۔

صورتحال خراب ہونے کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ایس پی سٹی کو معطل کئے جانے کا نوٹس لے لیا ہے اور چیف سیکریٹری بلوچستان، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو آج طلب کر لیا ہے