ملتان : ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مزدا ڈالہ اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ گڑھا موڑ ملتان وہاڑی روڈ پر مزدورں سے لوڈ مزدا ڈالہ سامنے سے آنیوالے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا۔

جاں بحق ہونیوالوں میں ڈالہ ڈرائیور صابر حسین، محمد واصف،تنویر حسی، منظر عباس شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی اور نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا۔