جانچ پڑتال کے بعد قربانی کے جانور خریدے جائے، مولانا نعمان نعیم

Qurbani Animals

Qurbani Animals

کراچی : جانچ پڑتال کے بعد قربانی کے جانور خریدے اور بیچے جائیں، قربانی مکمل عبادت ہے ،نمود ونمائش نیک اعمال کے اجر سے محروم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے جامعہ بنوریہ میں اجتماعی قربانی اور آن لائن قربانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جانچ پڑتال کے بعد قربانی کے جانور خریدے اور بیچے جائیں ،تاجرقربانی کے جانوروں کوقربانی کے قابل بتلانے کیلئے مصنوعی دانت لگاتے ہیں شریعت نے اسے ممنوع قرار دیا ہے۔

تاجروں کی دینی واخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ جانوروں کی فروخت میں ایمانداری سے کام لیں جھوٹ ہر گز نہ بولیں،اسلامی تعلیمات کو ملحوظ خاطر رکھ کر تجارت کی جائے تو وہ بھی عبادت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قربانی مکمل عبادت ہے نام نمود ونمائش نیک اعمال کے اجروثواب سے محروم کرتی ہے اس میں بھی دیگر عبادات کی طرح نمود ونمائش سے اجتناب ضروری ہے۔