سفاری پارک کیس: 4 ملزمان کو 12ستمبر تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا

Jail

Jail

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سفاری پارک پولیس مقابلہ کے چاروں ملزمان کو بارہ ستمبر تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا، جبکہ پانچ ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سفاری پارک پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس مقابلے کے چار ملزمان کو پیش کیا گیا۔ ملزمان میں احمر، عمران، اللہ ودائیو اور رانجھڑ شامل ہیں۔ ملزمان کو انسداد دہشتگردی پولیس مقابلہ اور قتل کے الزام میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے چاروں ملزمان کو بارہ ستمبر تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ سفاری پارک پولیس مقابلے میں نو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانچ ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پانچ ملزمان کو بے گناہ ہونے کی پولیس رپورٹ منظور کرلی اور پانچوں ملزمان کو بری کر دیا۔