صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی (امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام رجسٹرڈ)درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

گوجرانوالہ : تمام مکاتب فکر پرمشتمل امن کمیٹی کے ممبران کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی (امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام رجسٹرڈ)درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقدہوا ۔ جس میں امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

تمام ممبران نے چیئرمین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔تمام مکاتب فکر کے راہنمائوں نے چیئرمین محمدسلیم زاہد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ اس موقع پرپیر ابوطاہر عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ شہر میں شرپسند عناصر داخل ہوگئے۔

جوکہ علماء ومشائخ کو ٹارگٹ بنارہے ہیں ۔دو ماہ کے اندر اہل سنت کے پانچ درباروں کے لوگ قتل ہوچکے ہیں۔قاری محمد سلیم زاہد نے کہاکہ ہم امن کے سفیر ہیں اس مسئلہ پرتوڑ پھوڑ ، احتجا ج اور جلاو گھیرائو کاپیغام نہیں دیں گے ضلعی وڈویژنل انتظامیہ گوجرانوالہ علماء ومشائخ اور شہریوں کے تحفط کو یقینی بنائے ۔ پیر محمد رفیق احمدمجددی نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران کو سیکیورٹی مہیاکی جائے۔

معمول کے گشت کو فعال بنایا جائے امن کمیٹی گوجرانوالہ میںامن وامان اور رواداری و تحمل کو فروغ دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس افسوس ناک واقع کا انتظامیہ کو از خود نوٹس لینا چاہئے تھا کیونکہ امن کمیٹی انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ اجلاس میں درج ذیل افراد نے شرکت کی۔

قاری محمد سلیم زاہد (چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی)،محمد سعید احمد صدیقی ( ناظم اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام )، پیر سید غلام کبریا شاہ (راہنما اہلسنت والجماعت حنفی دیوبندی)، مولانا محمد مشتاق چیمہ (ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث گوجرانوالہ )،سید اظہر حسین شاہ بخاری ( ڈویژنل صدر فقہ جعفریہ)۔

مولانا اظہر حسین فاروقی (ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے پاکستان پنجاب)، حاجی عبدالرئوف ( صدر مرکزی انجمن تاجراں گوجرانوالہ )، حکیم محمد افضل جمال ( مرکزی جمعیت اہل حدیث گوجرانوالہ )، حافظ محمد یوسف عثمانی (راہنمامجلس تحفظ ختم نبوت )، سید مظاہر علی پارے شاہ (فقہ جعفریہ )۔

محمد عطاء الرحمان شاہ ( مرکزی جمعیت اہل حدیث )، پروفیسرمحمد نویداقبال مجددی (ناظم نشرواشاعت عالمی ادارہ تنظیم الاسلام ) ،عبدالرحمن بٹ (نائب ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ )۔

تصویر بھی ساتھ منسلک ہے
کپیشن : تمام مکاتب فکر پرمشتمل امن کمیٹی کے ممبران کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی (امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام رجسٹرڈ)درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقدہوا ۔ جس سے پیر ابوطاہر عبدالعزیز چشتی ،قاری محمد سلیم زاہد خطاب کررہے

Gujranwala Session

Gujranwala Session