صحیح بخاری حدیث 1813

Sahih Bukhari

Sahih Bukhari

تحریر : شاہ بانو میر

ہم سے عبدان نے بیان کیا

انہوں نے کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی

انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی

انہوں نے کہا ہم سے زہری نے بیان کیا

ان سے عطاء بن زید نے

ان سے حمران نے انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا

آپ نے ( پہلے ) اپنے دونوں ہاتھوں پر تین مرتبہ پانی ڈالا

پھر

کلی کی اور ناک صاف کی

پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا

پھر دایاں ہاتھ کہنی تک دھویا

پھر بایاں ہاتھ کہنی تک دھویا تین تین مرتبہ

اس کے بعد اپنے سر کا مسح کیا اور تین مرتبہ داہنا پاؤں دھویا

پھر تین مرتبہ بایاں پاؤں دھویا

آخر میں کہا کہ

جس طرح میں نے وضو کیا ہے

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے

پھر آپ نے فرمایا تھا کہ
جس نے میری طرح وضو کیا پھر دو رکعت نماز ( تحیۃ الوضو ) اس طرح پڑھی
کہ
اس نے دل میں کسی قسم کے خیالات و وسوسے گزرنے نہیں دیئے تو اس کے اگلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر