حاجی سیف اللہ طاہر مغل کو پاکستان تحریک انصاف کا سنیئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا

مصطفی آباد/للیانی: حاجی سیف اللہ طاہر مغل کو پاکستان تحریک انصاف کا سنیئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری و ضلعی صدر ندیم ہارون خاں کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری۔ کارکنان کی بڑی تعداد کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات۔ تفصیلات کے مطابق سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل کو پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور قصور کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان نے قصور کے سنیئر نائب صدر بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ حاجی سیف اللہ طاہرمغل کی تحریک انصاف کیلئے بے شمار خدمات تھی جس کی وجہ سے پارٹی نے انہیں سنیئر نائب صدر بنائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں بھر پور کردار ادا کروں گا۔