مرثیہ

ردا شب پہ نزول سحر کی نشانی دیکھو
الم نصیبو لب فرات پیاسوں کی کہانی دیکھو

خون سادات نے گلزار بنا ڈالا صحرا کو
خاک کربل پہ میرے آقا کی مہربانی دیکھو

میرے عہد کے قلم کارو تم سے کہنا ہے مجھے
نوحہ لکھنا ہے تو قاسم کی جوانی دیکھو

جلتے خیمے، کھلے سر، جواں لاشے اور پیاس
شب عاشور قافلہ حق کی بے سروسامانی دیکھو

ایک سلام ہمیں بھی گزارنا ہے آج انور جمال
ہوائے کربوبلا میرے لفظوں کی روانی دیکھو

Hazrat Imam Hussain AS

Hazrat Imam Hussain AS

تحریر : انور جمال فاروقی – یوکے