سلمان اور کترینہ سال کے مقبول ترین اداکار

Salman Katrina

Salman Katrina

بھارت(جیوڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کو رواں سال کے مقبول ترین اداکار قرار دیدیا گیا۔ سلمان خان اور کترینہ کو رواں سال کے مقبول ترین اداکار قرار دیدیا گیا۔ ایک بھارتی اخبار کی سروے رپورٹ کے مطابق سلمان اور کترینہ رواں سال کے دس مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

رپورٹ میں سوشل میڈیا پر اداکاروں کے حوالے سے شائقین اور مداحوں کے دیئے گئے ریمارکس کا مواد حاصل کرنے کے بعد جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔