سال بعد امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان دوبارہ ساتھ نظر آئینگے

Amitabh Shahrukh khan

Amitabh Shahrukh khan

ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ اور شہنشاہ 5 سال بعد پھر یکجا ہورہے ہیں ۔جی ہاں بالکل ٹھیک سنا آپ نے بالی ووڈ کو محبتیں،پہیلی،کبھی الواداع نہ کہنا،ویر زارا ،کبھی خوشی کبھی غم اور بھوت ناتھ جیسی کامیاب فلمیں دینے والی امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی جوڑی ایک بار پھر ہدایتکار آر بالکی کی فلم میں ساتھ نظر آئینگے۔

فلمساز و ہدایتکار آر بالکی کی اس فلم کو امیتابھ بچن کے ABCLاورشاہ رخ خان کا ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ مشترکہ طور پر پروڈیوس کرینگے جسکے لیے دونوں لیجنڈری اداکاروں کی مناسبت سے موزوں اسکرپٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن آجکل ہدایتکار پرکاش جھا کی فلم ستیا گڑھا اور شاہ رخ روہٹ شیٹی کی فلم چنائے ایکسپرس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان فلموں کا کام مکمل کرواتے ہی آر بالکی کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائیگا۔