سلیمان شہباز نے شریف فیملی پر لگائے عمران خان کے الزامات رد کر دیے

Salman Shahbaz

Salman Shahbaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سلیمان شہباز نے عمران خان کو تمام الزامات کے جواب دیے، تاہم سلیمان شہباز نے کچھ سوالات عمران خان سے بھی پوچھے ہیں، دیکھیں ان کا کیا جواب آتا ہے۔

سلیمان شہباز نے عمران خان کے تمام الزامات کو رد کیا وہاں ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے عمران خان پر بھی کئی الزامات لگا ڈالے۔ سلیمان شہباز نے سب سے پہلے خان صاحب کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں ایک طرح کے نصاب تعلیم کی بات کرتے ہیں، وہ یہ بتائیں کہ ان کے بیٹے لندن میں کیوں پڑھ رہے ہیں اور ان کے تعلیمی اخراجات کون اٹھا رہا ہے ؟سلیمان شہباز نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے اپنے اخراجات، ان کی گاڑیوں اور ان کے اثاثوں پر بھی کئی سوالات اٹھائے۔

پاکستان ہی نہیں لندن میں بھی عمران خان کی پراپرٹی کے حوالے سے سلیمان شہباز نے کئی الزامات لگائے ۔جہانگیر ترین کی شوگر ملوں اور پاور پلانٹس کا حوالہ دیتے ہوئے سلیمان شہباز نے عمران خان کے قول اور فعل میں تضاد کا ذکر کیا۔ سلیمان شہباز نے اپنے انٹرویو میں خیبر پختونخوامیں خان صاحب کے طرزحکمرانی پر بھی خوب تنقید کی۔

سلیمان شہباز نے نےکہا کہ ان کے خاندان کو تو سابق آمر پرویز مشرف نے بھی کھنگال ڈالا تھا لیکن وہ بھی کرپشن کا ایک ثبوت نہیں نکال پایا تھا۔ عمران خان بھی جو کرنا چاہے کرلیں، شریف خاندان اسی ملک میں رہے گا اور بزنس کرے گا۔